صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں یورپ کے سب سے بڑے اسپتال کا افتتاح کردیا

160
انقرہ: صدر رجب طیب اردوان یورپ کے سب سے بڑے اسپتال کا افتتاح کررہے ہیں
انقرہ: صدر رجب طیب اردوان یورپ کے سب سے بڑے اسپتال کا افتتاح کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں یورپ کے سب سے بڑے اور دنیا کے تیسرے بڑے اسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق بلکنٹ سٹی اسپتال کا افتتاح جمعرات کے روز صدر رجب طیب اردوان نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں سٹی اسپتالوں کا قیام ان کا خواب ہے، جو ایک ایک کرکے تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسا صحت کا نظام بنایا ہے، جس سے ہر شہری مالی یا منصبی تفریق کے بغیر بہترین طبی سہولیات حاصل کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اپنی نوعیت کے جدید ترین اور وسیع و عریض اسپتال میں 3ہزار سے زائد بستر، 131آپریشن تھیٹر، ملک کی سب سے بڑی لیبارٹری اور 2ہیلی پیڈ شامل ہیں۔