کشمیر کی صورتحال خراب ہے،مسئلہ حل ہونا چاہیئے،جرمن وزیر خارجہ

83
اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس وفد کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس وفد کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے مسئلے کے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔جرمنی کے وزیر خارجہ نے منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،جرمن کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان افغان امن کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہا ؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک جرمن تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔ جرمنی کے معاملے پر ہمارے اہم شراکت دار ہے جرمنی تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی ہمیں ٹیکنیکل تعاون فراہم کرے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے مٹسوبشی کارپوریشن جاپان کے وفد نے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ لگانے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے وفد سے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔