پاکستان نے بحری محاذ پر بھی بھارت کو شکست دے دی

215

کراچی: پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگالتے ہوئے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔

واضح رہے کہ نومبر2016 کےبعد یہ دوسراموقع ہےکہ جب پاک بحریہ نےبھارتی آبدوزکا سراغ لگایا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پا ک بحریہ کاجدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے امن کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا جو امن پسندی کی عکاسی کرتا ہے۔