ملازم کی بیوی کی تصاویر پوسٹ کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

279

فیس بک پر ساتھی ملازم کے اہل خانہ کی تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں 29 سالہ خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ خاتون نے اپنے دفتر کے ملازم کی بیوی اور ان کے بچوں کی تصاویر ‘مضحکہ خیز کیپشن’ کے ساتھ فیس بک پر پوسٹ کیں۔

اس کے ساتھ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس خاتون نے ملازم کی بیوی کے کپڑے بغیر اجازت زیب تن کیے اور ان کپڑوں کے ساتھ تصاویر بناکر فیس بک پر پوسٹ کیں۔ لیکن خاتون نے اس انکشاف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ کپڑے ملازم کی بیوی سے عاریتاً لیے تھے جب وہ ملک سے باہر گئی تھیں۔

مقامی اخبار ال بایان کے مطابق اس خاتون کو چھ ماہ کی سزا مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔