برازیل: فٹ بال کلب کے  تربیتی مرکز میں آتشزدگی‘ 10 ہلاک

81
برازیل: آتش زدگی کے باعث فٹ بال کلب کی عمارت کے باہر لوگ اور میڈیا نمایندے جمع ہیں‘ ہلاک شدگان کے ساتھی غم سے نڈھال ہیں 
برازیل: آتش زدگی کے باعث فٹ بال کلب کی عمارت کے باہر لوگ اور میڈیا نمایندے جمع ہیں‘ ہلاک شدگان کے ساتھی غم سے نڈھال ہیں 

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے مشہور فٹ بال کلب فلا مینگو کے تربیتی میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 کھلاڑی اور 4اسٹاف ممبر شامل ہیں، جب کہ دیگر 3 زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آتشزدگی میں کمروں میں سوئے ہوئے 10 کھلاڑی جھلس کر رہ گئے، تاہم طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اموات دم گھٹنے سے ہوئیں۔ امدادی کارکنوں نے کمروں میں پھنسے ہوئے کھلاڑیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔