صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مائی کراچی”کے مہمان خصوصی ہونگے

284
کراچی:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ہفتہ3نومبر کو مقامی ہوٹل میں کے سی سی آئی کی مقبول عام تجارتی نمائش” مائی کراچی”کی تعارفی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔16ویں مائی کراچی اواسس ہارمونی(میرا کراچی سمندر کا گہوارہ) کا خیال کراچی کی بزنس کمیونٹی کے قائد اور معروف بزنس لیڈر،سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اور چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے16سال پہلے پیش کیا تھا اور اس نمائش کا انعقاد اس وقت کیا گیا جب شہر کراچی میں امن وامان کے حالات بدترین تھے مگر مذکورہ نمائش اور سراج قاسم تیلی کی بے مثال قائدانہ جدوجہد کے بعد اب اس نمائش کی بازگشت بیرون ممالک سنائی دیتی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید ماکڈا کی قیادت میں مائی کراچی کی ٹیم نمائش کے انعقاد کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس رپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com