وزیر اعلیٰ سندھ سابق وزرا سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے میں ناکام

87

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سابق وزرا سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگئے‘ 26 قیمتی گاڑیاں سابق وزرا اور مشیروں کے زیراستعمال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کے مقدمات پر جیل میں قید شرجیل میمن کے پاس بھی سرکاری گاڑی ہے‘ پیپلز پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی اور سینیٹرز بھی تاحال سرکاری گاڑیوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر و معاونین ارشد مغل، تیمورسیال اور امتیاز ملاح نے بھی گاڑیاں واپس نہیں کیں‘ وزیراعلیٰ سرکاری
گاڑیاں واپس لینے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تنبیہ کی تھی کہ جو افسران ایک سے زاید سرکاری گاڑیاں خلاف ضابطہ استعمال کررہے ہیں‘ اگر انہوں نے اضافی سرکاری گاڑیاں3 روز میں واپس نہ کیں تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.