سانحہ بلدیہ فیکٹری کے سابق تفتیشی افسرکی تحفظ کیلیے درخواست

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،مقدمے کے سابقہ آئی او سب انسپکٹر جہانزیب نے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے درخواست پر پولیس افسر کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا پولیس افسر جہاں زیب نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی کہ مختلف نا معلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں،کالز میں یہ دھمکی دی جا رہی ہے کہ تم بلدیہ کیس میں آئی او ہو تمہیں دیکھ لینگے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس افسر سے تعاون اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے
تیار ہیں،دھمکی دینے والے کو ٹریس کرنے میں بھی ہم پولیس کی مدد کریں گے،عدالت نے سب انسپکٹر جہان زیب کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو حکم دیا کہ پولیس افسر کو پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے،سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے 114 گواہوں کو ابھی بھی انسپکٹر جہان زیب عدالت میں پیش کرتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.