حیدر آباد، رکن سندھ اسمبلی کے بھائی، یوسی 53 کے چیئرمین عباس خان انتقال کرگئے

40

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان کے چھوٹے بھائی یوسی 53 کے چیئرمین عباس خان انتقال کرگئے، مرحوم کینسر کی بیمار میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ حسین آباد کی عیدگاہ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ وتدفین میں پی پی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، علی احمد سہتو، احسان ابڑو، فیاض شاہ سمیت تمام سیاسی ، مذہبی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ