ناموس رسالت قانون کے تحفظ پر عمران خان کا بیان خوش آئند ہے

116

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو یہ کہنا کہ ’’ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کا سوچ بھی نہیں سکتے اور قادیانیوں کی آئینی حیثیت بحال وبرقرار رہے گی‘‘ انتہائی خوش آئند ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم مولانا سمیع الحق کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان نامساعد حالات میں وزیر اعظم عمران خان تک دینی حلقوں کا موقف پہنچایا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’حکومت 295-C ایکٹ کو اس کی اصل حالت اور روح کے مطابق برقرار رکھنے کا دوبارہ عزم کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وسینیٹ 295-C ایکٹ میں ترمیم کی سخت مخالفت کریں گے‘‘۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ دنیاکو اب یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ دینی مدارس نہ تو انتہا پسندی کے مراکز ہیں اور نہ ہی دہشت گردی کے۔ ہمارا دین ہمیں امن کی تعلیم دیتا ہے اور ہم پُر امن لوگ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.