ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنالیے‘ روسٹن چیسی ناقابل شکست

74

حیدرآباد (جسارت نیوز) روسٹن چیسی اور جیسن ہولڈر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنالئے۔ روسٹن چیسی ناقابل شکست 98 رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر 52، ہوپ 36 اور ڈاروچ 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ روسٹن چیسی اور کپتان جیسن ہولڈر نے ساتویں وکٹ پر 104 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ بھارت کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلدیپ یادیو اور یومیش یادیو نے 3,3 جبکہ روی چندرن ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کریگ براتھویٹ اور کیرن پاؤل نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا، کیرن پاؤل ویسٹ انڈیز کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر جدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کریگ براتھویٹ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 14 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ شائی ہوپ ویسٹ انڈیز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 36 رنز بناکر یومیش یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، شمرون ہیٹمیر چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، اس وقت ویسٹ انڈیز کو مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ