ضلع قصور میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے ،رانا ارشد

52

قصور(اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد کی زیر نگرانی ضلع قصور میں قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے ‘اس مہم کے دوران ضلع بھر میں اب تک 48کروڑ 26لاکھ روپے مالیت کی تقریباً 288کنال 11مرلے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب تک تحصیل قصور میں تقریباً 39لاکھ91ہزار 111روپے مالیت کی 7مرلے 221مربع فٹ‘تحصیل پتوکی میں 46کروڑ 17لاکھ 32ہزار 300روپے مالیت کی 263 کنال9مرلے ‘تحصیل چونیاں میں12لاکھ مالیت کی 5کنال11مرلے اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں ایک کروڑ 57لاکھ 55ہزار روپے مالیت کی 19کنال 4 مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی ہے ۔ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری اس آپریشن کے دوران اب تک 8ناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں اور 1051افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ