فیصل آباد، ایک ہی گھر میں بیاہی 2 بہنوں کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا

54

فیصل آباد(آئی این پی) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے امین پارک میں ایک ہی گھر میں بیاہی گئی 2 بہنوں کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔فیصل آباد پولیس ترجمان کے مطابق مقتول صبا اور ثنا نامی سگی بہنوں کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔خواتین کے شوہروں کا کہنا ہے کہ وہ رات کے وقت کام سے واپس آئے تو گھر میں اپنی بیویوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ خاندان کے دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔دوسری جانب فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں شبہ ہے کہ دونوں بہنوں کو قتل سے قبل نشہ آور چیز پلائی گئی۔دوسری جانب مرنے والی خواتین کے شوہروں کے مطابق گھر سے زیورات غائب ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کے قتل معاملے پر ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد جلد ہی قاتلوں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.