خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9 صوبائی حلقوں پر ضمنی الیکشن کل ہوگا

51

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات (کل) اتوار کوہوں گے۔ 50 سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے، 20لاکھ 29ہزار963 ووٹرزاپناحق رائے دہی کااستعمال کریں گے جس کیلیے ایک ہزار555 پولنگ اسٹیشنزاورپانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق (کل)اتوار کو ملک بھرمیں ضمنی الیکشن منعقد ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے35بنوں کی نشست جوکہ وزیراعظم عمران خان نے خالی کی تھی،سمیت9صوبائی حلقوں جن میں پی کے 3سوات ، پی کے7سوات ، پی کے44صوابی ، پی کے53 مردان،پی کے61نوشہرہ ،پی کے 64نوشہرہ ،پی کے 78پشاور،پی کے97ڈی آئی خان اورپی کے99ڈی آئی خان شامل ہیں ،پرضمنی الیکشن ہوگا ۔ضمنی انتخابات کے دن ایک قومی اور9صوبائی حلقوں میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 20 لاکھ 29ہزار963ہے جن میں مردوں کی تعداد 11لاکھ51ہزار489جبکہ خواتین کی تعداد8 لاکھ 78 ہزار474ہے ،جن کیلیے ایک ہزار555پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ اسی تعداد میں پریذائیڈنگ آفیسرزتعینات کیے جائیں گے ۔ مردان کیلیے 619پولنگ اسٹیشنز ،536خواتین کیلیے اور400کمبائن ہوں گے اسی طرح 2ہزار 774 مردوں کیلیے،دوہزار233خواتین کیلیے یعنی کل پانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے جائینگے جبکہ اسی تعداد میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزاورپولنگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔دوسری جانب 12اور13اکتوبرکی درمیانی رات سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے ہرقسم کی انتخابی مہم اورجلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تمام حلقوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔صوبائی دارالحکومت کے واحدحلقہ پی کے78پشاور میں قائم ہونے والے 117پولنگ اسٹیشن پردوہزار اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ اس حلقے میں 35 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ 82 پولنگ اسٹیشن کو حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر 108 خواتین اہلکار تعینات ہوں گی،117 اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کی چھتوں پر تعینات کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.