کھارادر :فلیٹ سے خاتون کی 2روز پرانی لاش برآمد 

37

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کھارادر میں فلیٹ سے 55سالہ خاتون کی دوروز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے میں واقع موتی والا اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت زاہدہ زوجہ اسحاق کے نام ہوئی ہے اور متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی میں لوڈنگ کا کام کرتا ہے اور گھر سے دوروز قبل گیا تھا اور جمعہ کو واپس آیا تو بیوی کی لاش فلیٹ میں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ