قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

50

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 6استعمال شدہ گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل 24 اکتوبر 2018ء کو نیلا م کی جائیں گی جن میں ایک عدد مرسیڈیز بینز،4 عدد ٹیوٹا کرولا، ایک عدد سوزوکی بولان اور ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CG۔125 شامل ہےنیلامی قومی اسمبلی کے پارکنگ ایریا میں کی جائے گی۔ گاڑیوں کا معائنہ صبح 11 بجے سے دن 1 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے پارکنگ ایریا میں کیا جا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں 4 اکتوبر کو قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کر دیا ہے جس سے مزید تفصیلات ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ اشتہار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ