مخالف سمت کے بعد لائسنس اور ہیلمٹ مہم شروع ہوگی،پولیس چیف 

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مخالف سمت سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد لائسنس اور ہیلمٹ مہم بھی شروع کررہے ہیں،عوام تعاون کریں۔ یہ بات ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے واٹر کمیشن میں پیشی کے بعدغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آغاز میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کم رکھیں گے،پارک اور فوڈ اسٹریٹ بنائیں لیکن پارکنگ کا بھی انتظام کریں، مختلف مافیاؤں کے خلاف کام کررہے ہیں۔ شاپنگ پلازوں میں بھی پارکننگ ہونی چاہیے۔ کراچی پولیس چیف نے کہا دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں بڑے شاپنگ پلازوں میں پارکنگ ہوتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ