آئی ایم ایف کی شرائط نے عوام کی قوت خریدً ختم کردی‘لیاقت بلوچ

45

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے ۔ نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی، حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ پورے ملک میں زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اہل ایمان کی اصل ذمے داری غلبہ دین کی جدوجہد ہے۔ حج،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کے پنجاب پولیس کے حوالے سے اپنے پہلے سو دن میں حیران کن ، چونکا دینے والے اور مایوس کن اقدامات جن میں پاکپتن ڈی پی او کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کی برطرفی ، نیک نام پولیس افسر ناصر درانی کا اپنے منصب سے استعفا ،نے خود حکومت کی ساکھ اور دعوؤں کو ملیا میٹ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان دور میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب ماضی کے سیاہ اور ملک و ملت کے لیے رسوا کن اقدامات سے چھٹکارا پایا جائے گا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی معیشت شدید بحران سے دوچار ہے، روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار ہے، بجلی اور مہنگائی بحران بدتر ین ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.