ڈی آئی خان، پولیس کی کارروائی ، اسلحہ برآمد،4ملزمان گرفتار

43

ڈی آئی خان(اے پی پی)چودھوان پولیس نے علاقہ موسیٰ زئی شریف میں آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تھانہ چودھوان کی حدودموسیٰ زئی شریف میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلاشنکوف،دورائفل،ایک بندوق اور درجنوں کارتورس برآمدکرکے چارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.