چینی سرمایہ کارپاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں

86
نائب صدرچائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ وو ڈینگیو کوصدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن شیلڈ پیش کررہے ہیں 
نائب صدرچائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ وو ڈینگیو کوصدر اسلام آباد چیمبر احمد حسن شیلڈ پیش کررہے ہیں 

اسلام آباد ( کامرس نیوز) چین کے صوبے ہنان کے ایک وفد نے چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے نائب صدر وو ڈینگیو کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد میں ہنان فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، ہنان صوبائی حکومت کے شعبہ ریسرچ، شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی، شعبہ ترقی و اصلاحات اور زراعت سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی سی پی آئی ٹی کے نائب صدر وو ڈینگیو نے کہا کہ ہنان صوبے کے وفد کا پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد یہاں کی مارکیٹ کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل کرنا اور مقامی تاجر برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ