بلجیم: ایرانی سفارت کار اور  3 ساتھیوں پر فرد جرم عاید

28

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک بلجیم کی ایک عدالت نے ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی اور اس کے 3ساتھیوں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائدکردی۔بلجیم کے سرکاری استغاثہ کے مطابق کیس کی تحقیقات کرنے والے جج نے ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی، امیر، نسیمہ اور میرہاد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ اسداللہ کے پاس ایرانی شہریت ہے اور وہ آسٹریا میں ایرانی سفارت کار رہ چکا ہے۔ اسے جرمن، فرانسیسی اور بلجیم کے انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کوششوں سے جون میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ