وفاقی اردو یونیورسٹی جلد تعلیمی ریڈیو کا آغاز کرے گی

37

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی، شعبہ ابلاغِ عامہ ڈاکٹر یاسر ریڈیو لیب کے تحت ہونے والے سیمینار سے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو جلد ہی تعلیمی ریڈیو کا آغاز کررہی ہے۔ مصروف ترین زندگی میں ریڈیو کا میڈیم ہمیں بہترین تفریح، معلومات اور کمیونٹی سروس فراہم کر سکتا ہے۔ جامعہ اردو کے اساتذہ کوتحقیق کے ذریعے اس میڈیم کے استعمال اور فروغ کے نئے زاویے تلاش کرنے چاہییں۔ اس موقع پر مہمان مقرر خلیل اللہ فاروقی نے کہا کہ ریڈیو کا تعلق انسانی آواز سے ہے اور یہ 12ویں صدی کا میڈیم ہے۔ اگر ریڈیو پروگرام تحقیق، توجہ اور سامعین کے مزاج، حالات و ضروریات کو مد نظر رکھ کر تیار کیے جائیں تو آج بھی لوگ ریڈیو سننے کے لیے بے تاب ہوجاتے ہیں۔ ریڈیو جس طرح تخیل کی تعمیر کرتا ہے کوئی اور میڈیم نہیں کرسکتا۔ زبان کی تعلیم، تدریس اور تحقیق کے لیے ریڈیو سے بہتر میڈیم موجود نہیں ہے۔ سیمینار سے رئیس کلیہ آرٹس ڈاکٹر ضیا الدین اور شعبہ ابلاغ عامہ کے استاد ڈاکٹر اوج کمال نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ