جیکب آباد شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند، شہری پانی کے لیے ترس گئے

34

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد شہرکے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند، شہری پانی کے لیے ترس گئے۔ جیکب آبادشہرکے مختلف محلوں، نائب محلہ غریب آباد ، کامورہ لائین ،صرافہ بازار،فیملی لائین،شاہ غازی محلہ ،اولڈ میونسپل محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ دوہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے پانی کی فراہمی بندہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکارہیں اورشہری مجبوراًپیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبورہیں واٹرسپلائی سے شہریوں کوپانی کی فراہمی بندہونے پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کوفی الفور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ