بلوچستان کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے‘سردار اخترمینگل

64

وڈھ/ کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کسی صورت سودے بازی نہیں کریں گے، سی پیک سے گوادر سمیت دیگر منصوبوں پر اعتماد میں نہ لیا گیا تو سخت لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کارکن دن رات محنت کریں، ضمنی انتخابات میں کسی نے بھی مداخلت یا زبردستی کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے برآمدنہیں ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ