دینی جماعتیں اسلامی قوانین کا بہرصورت تحفظ کریں گی‘ لیاقت بلوچ

24

لاہور( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں اسلامی قوانین کا بہر صورت تحفظ کریں گی‘ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام نظام مصطفیؐ سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے
سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا محمد امجد خان اور تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ طرز پر ریاستی نظام چلانے کے لیے امانت و دیانت اہلیت و للہیت ہی اصل طاقت ہے ‘ اسلامی قوانین کی حفاظت کے لیے تمام دینی مذہبی جماعتوں اور قیادتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہے‘ کرپشن کے خاتمے کے لیے عدلیہ ، احتساب اداروں اور حکومت کو بلاامتیاز اقدامات کرنا ہوں گے ۔ غیر جانبدارانہ احتساب کا تقاضا ہے کہ پاناما کے 436 افراد کو احتسا ب کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ جب حکومت کرپٹ ہوتی ہے تو قومی اقدار اور شائستگی ختم ہو جاتی ہے اور کرپشن ، سفارش اور کینہ پروری پروان چڑھتی ہے ۔ قومی ادارے پی آئی اے ، ریلوے ، واپڈا ، پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے راستے بند کرکے قومی ادارے بحال کرنا نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔
لیاقت بلوچ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.