جنوبی افریقا کا زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ اکاعلان

40

جوہانسبرگ(جسارت نیوز)کرکٹ ساؤتھ افریقا کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کو اعلان کر دیا، اسٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی قریباً 2 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ اکتوبر 2016ء میں ایک روزہ میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، ریگولر کپتان فاف ڈوپلیسی کو انجری مسائل کے باوجود دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، اگر وہ سیریز کیلئے دستیاب نہ ہو سکے تو ان کی جگہ متبادل کپتان کا اعلان کیا جائے گا، عمران طاہر کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آرام کا موقع دیا گیا تھا، عمران کی واپسی کے بعد پروٹیز کے پاس 4ا سپنرز کو کھیلانے کا آپشن ہو گا، ڈیوڈ ملر اور کوئنٹن ڈی کوک کو حیران کن طور پر ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ کپتان ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ویان ملڈر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، کگیسوربادا، تبریز شمسی، ڈیل سٹین اور خایا زونڈو پر مشتمل ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان ڈوپلیسی، جونیئر ڈالا، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، روبی فرائی لنک، عمران طاہرودیگرشامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.