بچہ معذوری کیس، کے الیکٹرک کے 9ملازمین ضمانت مستر د ہونے پر عدالت سے فرار

105

کے الیکٹرک کے 9 ملازمین عبوری ضمانت مسترد ہوتے ہی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

 کے الیکٹرک کی غلفت اور لاپرواٰہی کے باعث 8 سالہ بچے کے دونوں بازوؤں سے محروم ہونے پر کے الیکٹرک کے ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کے ملازمین نے کا معاملہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست کی، جسے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے مسترد کردیا۔

عبوری ضمانت مسترد ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 9 ملازمین احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں ڈپٹی منیجرمیٹراینڈ انسٹالیشن کمرشل ایریا سعید احمد ، فورمین محمد مشتاق ،نیو کنکشن سپر وائرز مرزا آصف بیگ، میٹر چیکر آصف آقبال ، بی او ای نیو کنکشن ثاقب حسین، میٹر کلسٹر سید حیدررضا اور اسسٹنٹ انجینئر کلسٹر سید محمد عاصم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کا تار گرنے سے 8 سالہ بچہ عمر کے دونوں بازو بری طرح جھلس گئے تھے اور ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کے دونوں بازو جسم سے علیحدہ کردیے۔ بچے کے والد محمد عارف کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں کے الیکٹرک گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.