عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا 60 دن کم کرنے کا اعلان

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر سندھ کی جیلوں سے 7قیدی سزا پوری ہونے اور 339قیدی سزا میں کمی کے باعث آزاد کردیے گئے ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق عیدالفطر کی خوشی میں سندھ بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال
کرتے ہوئے تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی کی ہے۔سزا میں کمی سے 339 قیدیوں کو فائدہ اور 7 قیدی جیلوں سے آزاد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جاتی۔جیلوں کی سیکورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے۔ کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کچھ میں کام جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ