فرانسیی سفیر کا دوطرفہ  دفاعی وتجارتی تعاون پر زور 

58

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے پاکستان اور فرانس کے مابین پارلیمانی، دفاعی ، تجارتی اور تعلیمی میدانوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر الجختی تعاون کے ذریعے دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا سکتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار فرانس کے سفیر مارک بریٹی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملا قات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ملکوں میں بین الاقوامی سطح مثالی تعاون موجود ہے ۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے جی ایس پلس کے مسئلے پر فرانس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی برامدات کو یورپی منڈ یوں تک رسائی ملی ہے انہوں نے دفاع اور سیکورٹی کے معاملات اور غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے سلسلے میں فرانس کی معاونت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے تاہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا اور عالمی برداری کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چائیے ۔سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ