یوکرائن میں صدر کے خلاف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج

97
کیف: اپوزیشن رہنما میخائل ساکاشویلی کے حامی صدر پیٹرو پوروشینکو کے خلاف احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں
کیف: اپوزیشن رہنما میخائل ساکاشویلی کے حامی صدر پیٹرو پوروشینکو کے خلاف احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں ملک بدر کیے جانے والے اپوزیشن رہنما میخائل ساکاشویلی کے ہزارہا حامیوں نے صدر پیٹرو پوروشینکوف کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین ساکاشویلی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے تھے کہ پیٹرو پوروشینکو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اس دوران مظاہرین نے یوکرائنی صدر کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ چوری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جارجیا کے سابق صدر ساکاشویلی جن کے پاس یوکرائن کی شہریت بھی ہے 4 سال قبل جارجیا چھوڑ کر یوکرائن منتقل ہو گئے تھے۔ شروع میں وہ پوروشینکو کے قریبی اتحادی تھے لیکن بعد میں وہ یوکرائنی صدر کے شدید مخالف ہو گئے تھے۔
یوکرائن ؍ مظاہرہ