جرمنی میں ریل گاڑیوں کا تصادم‘47 افراد زخمی

195
برلن: جرمنی میں مسافر اور مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے
برلن: جرمنی میں مسافر اور مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے

برلن (انٹریشنل ڈیسک) جرمن صوبے شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں منگل اور بدھ کی دریانی شب ٹرین کے ایک حادثے میں 47 افراد زخمی ہو گئے۔ محکمہ ریلوے کے حکام نے بتایا کہ ایک مسافر ٹرین شہر نوئس کے قریب کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرین میں 150 افراد سوار تھے۔ حادثے میں مسافر ٹرین کی اگلی بوگیاں شدید متاثر ہوئی ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔