فیفا ڈراز کا اعلان ‘افتتاحی میچ روس اورسعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا

161
دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعددادوصول کرتے ہوئے
دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعددادوصول کرتے ہوئے

زیورخ (جسارت نیوز ) فیفاورلڈ کپ 2018کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان ماسکو میں کھیلا جائے گا،کوالیفائی کرنیوالی 32ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گی،فاتح کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔فٹبال کے عالمی مقابلوں کے ڈراز کا اعلان کردیا گیاہے، میزبان روس ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کے مد مقابل ہوگا۔دنیا بھر سے32 ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ سعودی عرب، مصر اور یوروگوائے شامل ہیں۔ 2010ورلڈ کپ کی فاتح اسپین اور پرتگال کے ساتھ مراکش اور ایران کی ٹیموں کو گروپ بی میں جگہ ملی۔گروپ c میں فرانس آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک کی ٹیمیں شامل ہیں.گروپ D میں ارجنٹائن، کروشیا، نائیجیریا اورآئی لینڈ کو جگہ ملی جبکہ برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا کی ٹیمیں گروپ Eمیں ٹکرائیں گی۔جرمنی، میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا گروپ ایف میں شامل ہیں ۔ بیلجیئم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ کو گروپ G میں جگہ ملی۔گروپ H میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ مقابلیاگلے سال 14 جون سے شروع ہونگے جبکہ تاریخی فائنل 15 جولائی کو ماسکو میں ہوگا،روس کے 12اسٹیڈیموں میں 64میچوں کا انعقاد ہوگا ۔