سی پیک اہم ہے ،بلوچستان میں حالات جلد کنٹڑول کرلیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ

172
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال دھرنے سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال دھرنے سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں

سوئی(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے صوبہ بلوچستان زیادہ ترقی کرے گا اور اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ صوبے کو توانائی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا۔ یہ بات انہوں نے سوئی ملٹری کالج میں5ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ مواقع ملے گے اور بلوچستان میں صنعتی
ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا جس سے بلوچستان کے عوام کو زیادہ آمدنی اور روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہے کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کریں۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ویژن صرف انفرااسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے لگانے تک محدود نہیں بلکہ ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی اداروں کے بجٹ کو بھی دگنا کردیا ہے جس میں سرفہرست ہائر ایجوکیشن کمیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹیوں کے سب کیمپس بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کے موثر اقدامات اور سیکورٹی فورسز کی وجہ سے بلوچستان میں امن و امان دوبارہ بحال ہوا ہے،موجودہ حالات کے واقعات افسوسناک ضرور ہے لیکن اس پر جلد قابو پالیں گے۔فاقی وزیر داخلہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر یں۔