زمبابوے میں صدر کیخلاف لاکھوں شہری سڑکوں پر آگئے 

197
ہرارے: زمبابوے میں صدر کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے‘ مظاہرین فوجی سربراہ کی تصویر اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
ہرارے: زمبابوے میں صدر کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے‘ مظاہرین فوجی سربراہ کی تصویر اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

ہرارے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں صدر رابرٹ موگابے کے خلاف ایک ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ شرکا فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاج کرنے والوں نے موگابے سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ریلی کا انتظام وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ زمبابوے میں فوج نے 15 نومبر سے حکومتی نظم و نسق سنبھال رکھا ہے۔ جس کے بعد صدر موگابے کو نظربند کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ہی موگابے کی سیاسی جماعت زانو پی ایف کے اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے موگابے کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ 93 سالہ موگابے گزشتہ 37 برس سے صدر کے منصب پر موجود ہیں۔