ختم نبوت کے معاملے پر امت متحد اور منظم ہے،پیر عبدالشکور

409
پریس کلب: مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی 19 نومبر کو ہونے والے روحانی اجتماع اور ختم نبوت کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو: جسارت)
پریس کلب: مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی 19 نومبر کو ہونے والے روحانی اجتماع اور ختم نبوت کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو: جسارت)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ختم نبوت کے معاملے پر امت مسلمہ متحد اور منظم ہے ،قوانین کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہونگے۔ ارکان پارلیمنٹ نے دانستہ یا غیر دانستہ ہونے والی غلطی کا تدارک کیا ہے اب اس بحث کو یہیں پر ختم ہونا چاہیے تاہم آئندہ کے لیے ہوشیار رہنے کی (باقی صفحہ 9 نمبر 54)
ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہارتحریک تحفظ حقوق عوام پاکستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ الحدیث مولانا پیرعبدالشکور نقشبندی نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولاناپیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ترامیم اورعدالتی فیصلے کے بعد دھرنے کو جاری رکھنا مناسب نہیں۔پیپلز پارٹی چودھری اعتزاز احسن کی اسلامی قوانین کے حوالے سے گفتگو کا نوٹس لے۔19 نومبر کو جامعہ عثمانیہ نیو میانوالی کالونی منگھو پیرروڑ میں ہونے والے روحانی اجتماع میں اکابر علما کرام ملک میں اسلامی قوانین اورمدارس دینیہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابلے کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس موقع پر پیر سیف اللہ عثمانی، پیر نصیر الدین عثمانی، مفتی عثمان الحق ،مفتی عثمان حسن زئی،حافظ کلیم اللہ عثمانی، مولانا اسداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔شیخ الحدیث مولاناپیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ 19 نومبر کو بعد نماز ظہررات گئے تک عظیم روحانی اجتماع جامعہ عثمانیہ ٹرسٹ نیو میانوالی کالونی منگھو پیر روڈ کراچی میں ہوگا۔ اجتماع میں عالمی مجلس ختم نبوت اور وفاق المدارس کے سربراہ مولانا عبدالرازق سکندر، شیخ الحدیث مولانا فضل محمد،مولانا ڈاکٹر مفتی منظور احمد مینگل سمیت اکابر علمااور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
پیر عبدالشکور