سانحہ صفورا:سزائے موت کے خلاف اپیل پر وکلاسے دلائل طلب

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اپیلیں قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے۔ ریماکس دیتے ہوئے عدالت نے کہا بتایا جائے کہ آرمی عدالت سے سزا موت پانے والوں کی اپیلیں کس قانون کے تحت قابل سماعت ہیں؟ عدالت نے سزا کے خلاف اپیل پر جنوری 2018 کے دوسرے ہفتے تک قانونی آرا بھی طلب کرلیں۔