د?ل? ح?ومت ن? ن?سل? پر ?رجان? ?ا دعو? ?ر د?ا

203

بھارت میں میگی نوڈلز کے غیر محفوظ ہونے کی خبروں کے بعد نئی دہلی حکومت نے اس پراڈکٹ کو تیار کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے نیسلے پر ہرجانے کا دعوی کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں نیسلے کی بنائی ہوئی میگی نوڈلز کے کچھ پیکٹوں میں مبینہ طور پر سیسے اور مونوسوڈیم گلوٹامیٹ نامی مرکب کی زیادتی پائی گئی ہے۔

 دوسری طرف نیسلے نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے تاہم شدید تنقید کے بعد اس کمپنی نے اپنی اس پراڈکٹ کو مارکیٹ سے اٹھا لیا ہے۔