ا?م ??وا?م ن? وفاق? بج? ?و غر?ب دشمن بج? قرار د? ?ر مسترد ?ر د?ا

216

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے وفاقی بجٹ غریب دشمن ہے اور ہم اس کو ثابت کریں گے ، اس لئے ہم وفاقی بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں ۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ مراعات یافتہ طبقے کے لئے بنایا گیا ہے ، سارے ٹیکس عام آدمی  پر لگائے ہیں ۔ فاروق ستار کا کہنا تھا پیٹرول لیوی کے نام پر بھتے کو ختم کیا جائے ۔ وڈیروں ، جاگیرداروں کی زرعی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار پاکستان عوام پر رحم کریں ۔ گذشتہ مالی سال کے دوران کوئی ٹکس ہدف حاصل نہیں کیا گیا ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا وظیفے مقرر کر کے لوگوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم نے وفاق کو ایم کیو ایم کا شیڈوبجٹ پیش کیا تھا ۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت لوگوں کو بھکاری بنایا جارہا ہے۔ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کر کے بے نظیرانکم جنریشن پروگرام شروع کیا جائے، اور نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں ۔ کل پارلیمنٹ میں بجٹ پربحث ہوگی،ہم اس کی مخالفت کریں گے۔