خط? م?? ب?ارت? بالادست? ?ا خواب ?ب?? پورا ن??? ?وگا،سرتاج عز?ز

233

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے خطے میں بالادستی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کریں گے ۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا خطے میں بالادستی کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، پاکستان نے جوہری طاقت حاصل کر کے ہندوستان کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا نظریہ پاکستان پر عمل کر کے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور قومی یکجہتی سے پاکستان کی ترقی و استحکام ممکن ہے ۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کوبین الاقوامی سطح پربےنقاب کرینگے، بھارت کی دشمنی کے باوجود پاکستان نے ترقی کی ہے۔