لا?ور:پا?ستان اور زمبابو? ?? درم?ان ت?سرا ون ?? بغ?ر ف?صل? ?? ختم

259

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا ۔ میچ ختم کرنے کا فیصلہ میچ ریفری نے دیا ۔ پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کر لی ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے بغیر کسی فیصلے کے ختم ہو گیا ۔ پاکستان نے تین میچز کی سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کر لی ۔ میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ لاہور میں گردآلود آندھی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اس وقت زمبابوے نے آٹھ اوورز کے اختتام پر 62 رنز اسکور بنائے تھے ۔ آندھی کی وجہ سے میچ ریفری نے میچ روکنے کی ہدایت دی ۔ کچھ دیر بعد دوبارہ میچ ہوا تو زمبابوے کو 46 اوورز میں 281 رنز بنانے کا ہدف دیا گیا ۔ مگر نویں اوور کا میچ جاری تھا کہ بارش شروع ہوگئی اور دوبارہ میچ روک دیا گیا ۔ اس موقع پر زمبابوے نے 68 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی طرف سے سی جے چھیبھابھا 39 اور وی سیبنڈا 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ بارش کی وجہ سے ٹائم اوور ہونے پر میچ ریفری نے میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس طرح پاکستان نے زمبابوے کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے دی ۔

اس سے پہلے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنا کر زمبابوے کو 297 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 115 رنز پر گری جب اظہرعلی 59 گیندوں پر 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 134 رنز پر گری جب محمد حفیظ 80 گیندوں پر 80 رنز بنا کر سکندررضا کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 25 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔ ان کی وکٹ سکندر رضا نے حاصل کی ۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 158 رنز پر گری جب 7 گیندوں پر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جنہوں نے 23 گیندوں پر 25 رنز بنائے ان کی وکٹ بھی سکندررضا نے حاصل کی۔ چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب حماد اعظم 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 256 رنز پر گری جب بابرحماد 60 گیندوں پر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 284 رنز پر گری جب وہاب ریاض 10 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی نویں وکٹ 289 پر گری جب  یاسر شاہ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے ۔ اس طرح پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز اسکور بنائے ۔

زمبابوے کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر سکندر رضا رہے جنہوں نے 59 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ سی بی موفو نے دو اور اے جی کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ۔ رن آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی ، شعیب ملک اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔