روا? مال? سال م?? پا?ستان ترق? ?? ا?داف حاصل ?رن? م?? نا?ام

198

کراچی: پاکستان رواں مالی سال اقتصادی ترقی کے تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، چاول ،گندم اورگنا سمیت کسی بھی فصل کا اہداف حاصل نہ کئے جاسکے

سیکریٹری شماریات کی سربراہی میں نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان رواں مالی سال اقتصادی ترقی کے تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا زراعت ،صنعت اوردیگر شعبوں میں کوئی بھی ہدف حاصل نہ کیا جاسکا

محکمہ شماریات حکام کے مطابق رواں سال شرح نمو کا ہدف 3.3 رکھا گیا زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 0.61 رہی

لائیو اسٹاک میں نمو3.8 فیصد رہی

کمیٹی کو بتایا گیا کہ جنگلات کے شعبے میں بھی ترقی نی ہونے کے برابر رہی ۔ بجلی کی پیدوار میں بھی کوئی خاظر خواہ اضافہ نہ ہوا اور محض بجلی کی پیداوار میں 0.03 رہی