سجاول،زئرین کی گاڑی کو حادثہ ،3افراد شدید زخمی

108

سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول ضلع میں درگاہ کے زائرین کی سوزوکی پک سے خطرناک حادثہ، تین افراد شدید زخمی حالت میں کراچی اسپتال داخل حالت نازک۔ رپورٹ کے مطابق شاہ عقیق روڈ لاکھاٹیہ اسٹاپ پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں وسیم، دانش، اور عتیق شامل ہیں، تینوں افراد بلدیہ کراچی کے رہائشی بتائے جا تے ہیں۔