کراچی: عمارت کی چھت گرنے سے پانچ مزدورجاں بحق

115

کراچی: کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سےپانچ مزدور جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں زیر تعمیر کثیرالمنزلہ عمارت کی چھت گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع  ملتے ہی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں نکل کر اسپتال منتقل کردیں۔تین مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال جب کہ دو کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں حادثہ زیرتعمیر کثیرالمنزلہ عمارت میں پیش آیا۔عمارت کی چھت کا کچھ حصہ لفٹ کے ساتھ زمین پر گرااس وقت مزدورعمارت میں شیشہ لگانے کا کام کر رہے تھے۔