خواتین کا عالمی دن، الیکشن کمیشن سندھ میں تقریب کا انعقاد 

101
خواتین کے عالمی دن پر ریجنٹ پلازا میں منعقدہ تقریب سے اکرم خاتون،ریحانہ افروز و دیگر خطاب کر رہی ہیں (فوٹو: جسارت)
خواتین کے عالمی دن پر ریجنٹ پلازا میں منعقدہ تقریب سے اکرم خاتون،ریحانہ افروز و دیگر خطاب کر رہی ہیں (فوٹو: جسارت)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن سندھ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف این جی اوز اور سی ایس اوز نے شرکت کی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اور الیکشن کمیشن پاکستان نے خواتین اور ڈِس ایبل افراد پر ہمیشہ خاص توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلیے الیکشن کمیشن نے ضلعی ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی بنائی ہے، جو ہر ماہ اضلاع میں وقتاً فوقتاً ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ جبکہ نادرا کے اشتراک سے صوبے بھرمیں MRVsپسماندہ علاقوں میں پہنچائی گئی جس سے خواتین ووٹرز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اِنہی کاوشوں کی بدولت پورے ملک میں سے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے حلقے NA۔221اور NA۔222میں سب سے زیادہ خواتین ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔الیکشن کمیشن خواتین کی اہمیت جو جانتے ہوئے ووٹنگ پروسس میں اْن کی شمولیت بڑھانے کے لیے قانون سازی کے ساتھ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے۔