ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کے لیے سسٹم بنائے، احمد جواد

38
قائم مقام صدر FPCCI ڈاکٹر اختیار بیگ اور دیگر کا ’’جاگ رہا ہے پاکستان‘‘ کے انعقاد کے موقع پر گروپ
قائم مقام صدر FPCCI ڈاکٹر اختیار بیگ اور دیگر کا ’’جاگ رہا ہے پاکستان‘‘ کے انعقاد کے موقع پر گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کے لیے ایک سسٹم اور میکانزم بنایا جائے۔ میرٹ کو یکسر نظرانداز کیا جارہا ہے اس کے لیے ایف پی سی سی آئی کی ایک کمیٹی بنائی جائے اور جو لوگ ایوارڈ کے لیے پلائی کرتے ہیں انھیں میرٹ کے مطابق ایوارڈز دیے جائیں ۔من پسند افراد کو ایکسپو ر ٹ ٹرافی ایوارڈ دینا ادارے کی افادیت اور ساکھ کو متاثر کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی اپنا مقام گرارہی ہے۔ صرف الیکشن جتینے کے لیے بغیر میرٹ کے ایونٹ منعقد کرنا بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاق ہے۔ ایف پی سی سی آئی اپنے وقار کے منافی ایسے کام کرنے سے گریز کرے دریں اثنا برسر اقتدار گروپ یو بی جی کے تھنک ٹینک پر تبصرہ کرتے ہوئے بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے کہا کہ بزنس مین پینل سمجھتا ہے کہ موجودہ ای سی اور جی بی ممبران کا پہلے حق ہے کہ ان کو متعلقہ پوسٹ دی جائیں۔ من پسند افراد اور ریلو کٹوں کو نوازنے کے لیے چیف کوآرڈینیٹرز کے عہدے نہ دیے جائیں۔اگر یو بی جی بزنس کمیٹی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی کو چیف، چیئرمین یا کوآرڈی نیشن کے عہدے دیے جائیں۔