پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پہلی بار پشاور آمد

83

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ 4  فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے  پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی خان ایونٹ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آ رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ہیں ۔ سیمی کی آمد پر ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔ کٹ اور ایتھم لانچ کی تقریب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم،  مینجمنٹ اور کوچز شریک ہوں گے۔

 پشاور زلمی کے تمام اسٹارز  تقریب میں شرکت کررہے ہیں  جن میں کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق ، کامران اکمل ،وہاب ریاض، عمر امین عمید آصف، ابتسام شیخ مینٹور یونس ، ہیڈکوچ محمد اکرم  ہوں گے  جبکہ  پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

 پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا کہ ڈیرن سیمی کو پشاور آمد پر  خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور پشاور زلمی اپنے ہوم کراوڈ پر اپنے فینز کے سامنے ان ایکشن ہوگی۔میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کل سے آن لائن اور مکڈونلڈز پشاور میں شروع ہوگی۔ زلمی فینز کے پاس کٹ اور ایتھم لانچ میں شریک ہونے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کا یادگار موقع ملے گا۔