سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئے کوریا پہنچ گئے

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئے گزشتہ روزکوریا پہنچ گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے بتایاکہ لیول ون کورس آج سے کوریا میں شروع ہو گا جو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔کورس میں پاکستان کی جانب سے جاوید خان نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورس یو سی آئی، ڈبلیو سی سی، اے سی سی، کے سی ایف اور کے ایس ای او کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کورس کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کوریا میں ہونے والے مکینک لیول ون کورس کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان کو منتخب کیا ہے۔
عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا
ہوبارٹ(جسارت نیوز)عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ