مسائل کے خاتمے کیلیے اسلامی اصولوں کو اپنایاجائے‘جماعت الدعوۃ

24

کراچی (پ ر) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل مفتی عبداللطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانے کے لیے سیرت طیبہ سے رہنمائی لینی ہوگی۔ ملک میں عدم استحکام کا خاتمے اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنے سے ہی ہوسکتا ہے۔ موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کے بجائے سیرت نبویﷺ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعۃ الدعوۃ سیرت رسولﷺ کا پیغام عام کرنے کے لیے شہر بھر میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز منعقد کرے گی۔ بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجد اور محلوں کی سطح پر بھی پروگرامات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حب النبیﷺ کا تقاضا یہی ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے طریقے کو اختیار کر کے دنیا سے ظلم کا خاتمہ کریں۔ سیرت رسولﷺ سے رہنمائی نہ لینے کی وجہ سے ہی مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔ مفتی عبداللطیف نے کہا کہ رسول اللہﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہر دور میں قابل عمل رہا ہے۔ پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے حکمران ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنائیں۔ شہر بھر میں سیرت النبیﷺ کے خصوصی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد سیرت نبویؐ کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ آپﷺ کی سیرت پر عمل کے بدولت ہی معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ کیا جاسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.