بھاشا اور مہمند ڈیموں کیلیے فنڈ کا کوئی مسئلہ نہیں، چیئرمین واپڈا

43

لاہور(نمائندہ جسارت)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا ہے کہ بھاشا اور مہمند ڈیموں کے لیے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں، 2019ء میں ان کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پانی کے بجائے تھرمل پاور ہاؤسز والی مہنگی بجلی کو فوقیت دی جو غلط فیصلہ تھا، خمیازہ سب بھگت رہے ہیں اور سرکلر ڈیٹ ہی ختم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سالانہ فی شہری پانی کی دستیابی 948 کیوبک میٹر پر ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایسے میں ڈیمز فوری بنانیکی ضرورت ہے، ہم 50ملین ایکڑ فٹ سالانہ پانی زمین نے نکالتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف نمکیات تباہی مچاتی ہیں، صرف لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح 50فٹ سے ایک ہزار فٹ تک پہنچ چکی ہے، ہم دنیا میں سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والی قوم ہیں، ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمے داری کو سمجھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.