ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے تحت ہوں گے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

41

پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلد اتی نظام کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے گا۔ تمام ترقیاتی کام بلدیاتی نظام کے تحت ہوں گے ۔ عوامی نمائندے اپنے آئینی فرائض اور ذمے داریوں پر توجہ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایم پی اے ملک شاہ محمد کی سربراہی میں بنوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو علاقے میں مختلف ترقیاتی اسکیموں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ مسائل
کے حل کیلیے ہر ممکن اقداما ت کریں گے ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا عمران خان کا وژن ہے ۔ جس کی وجہ سے صوبے کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا اور مسائل کے ازالے کیلیے مقامی سطح پر ایک موثر نظام موجود ہو گا۔ ترقیاتی کام بلدیاتی حکومتیں کریں گی جس کی وجہ سے ممبران اسمبلی قانون سازی پر توجہ دے سکیں گے جوان کی آئینی ذمے داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ